- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
نابالغ لڑکیاں یا بالغ عورتیں گاڑی چلانا سیکھ سکتی ہیں یا نہیں؟ آج کل اس کا رجحان کافی زیادہ نظر آ رہا ہے ۔ راہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خواتین کو چاہیے کہ امورِ خانہ داری، تربیتِ اولاد اور دیگر خانگی معاملات کی بہتری پر توجہ دیں، بِلاضرورت ڈرائیونگ جیسے کاموں سے اپنے آپ کو دور رکھیں، تاہم اگر شدید مجبوری اور واقعتاً ضرورت ہو تو حسبِ ذیل شرائط کےساتھ سیکھنے کی گنجائش ہے۔(1)کسی تربیت یافتہ خاتون سے گاڑی چلانا سیکھا جائے، اگر تربیت دینے والا مرد ہو تو اس کا مَحرم ہونا ضروری ہے، نا مَحرم سے سیکھنا حرام ہے۔(2) چاردیواری میں رہتے ہوئے سیکھنے کا معقول انتظام ہو تواس کے اندر سیکھا جائے۔بلا ضرورت باہر جانا جائز نہیں۔(3) گھر سے باہر جانا ناگزیر ہو تو شرعی پردہ کا مکمل اہتمام کیا جائے، بے پردہ حالت میں باہر نکلنا سخت گناہ ہے۔(4) گھر سے باہر جانے میں عفت و عصمت کو خطرہ نہ ہو اور کسی فساد یا ضرر کا اندیشہ نہ ہو۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved