- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ خواجہ سراء کی نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خواجہ سرا کے جنازہ کی حیثیت وہی ہے جو عام مسلمان کے جنازہ کی ہے ۔اس لیے اگر کسی خواجہ سرا کا انتقال ہوجائے تو اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی اور اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ البتہ اس کے جنازہ پڑھنے کے متعلق کچھ تفصیل ہے:[۱]: اگر وہ بالغ فوت ہوا ہو تو نماز جنازہ میں بالغ والی دعا پڑھی جائے گی۔اس بات کی تحقیق کی ضرورت نہیں کہ وہ مردوں کے مشابہ تھا یا عورتوں کے ، کیونکہ بالغ مرد وعورت کے جنازہ کی دعا ایک ہی ہوتی ہے۔[۲]: اگر وہ نابالغ تھا تو دیکھا جائے کہ اگر وہ لڑکوں کے مشابہ تھا تو بچے والی دعا اور اگر لڑکیوں کے مشابہ تھا تو بچی والی دعا پڑھی جائے گی۔ اگر اس صورت میں اس کا پتا نہ چل سکے کہ یہ لڑکوں کے مشابہ ہے یا لڑکیوں کے (یعنی خنثیٰ مشکل ہو) تو اس صورت میں لڑکے والی دعا پڑھنا افضل ہے۔ تاہم بچی والی دعا پڑھنا بھی جائز ہے ۔دارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved