• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

خاندان بنو ہاشم سے مراد

استفتاء

میرا سوال یہ ہے کہ  خاندان بنو ہاشم میں  عباسی اور سیدوں کے علاوہ بقیہ تین خاندان موجودہ دور میں کون کون سے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خاندانِ بنو ہاشم   سے مراد درج ذیل پانچ قسم کے خاندان ہیں جو ان بزرگوں کی اولاد سے ہوں۔

1:      حضرت علی رضی اللہ عنہ (مراد اس سے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد  اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وہ نسل جو محمد بن حنفیہ کے واسطے سے چلتی ہو۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد   کے واسطے سے چلنے والی نسل کو آج کے عرف میں ”سید“ اور محمد بن حنفیہ کے واسطے سے چلنے والی نسل کو ”اعوان“  کہتے ہیں)

2:      حضرت عباس رضی اللہ عنہ (ان کی اولاد ”عباسی “ کہلاتی ہے)

3:      حضرت جعفر رضی اللہ عنہ ( ان کی اولاد ”جعفری“ کے نام سے مشہور ہے)

4:      حضرت عقیل رضی اللہ عنہ   (ان کی اولاد کو ”عقیلی“ کہتے ہیں)

5:      حضرت حارث بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ   (ان کی اولاد”حارثی“ کہلاتی ہے)

آج کل یہ پانچوں شاخیں موجود ہیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved