- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
مسجدِ حرام یعنی کعبۃ اللہ کی طرف پاؤں کر کے سونا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کعبۃ اللہ کی طرف پاؤں کر کے سونا خلافِ ادب اور مکروہ ہے۔ اس لیے اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔
علامہ علاء الدین محمد بن علی بن محمد الحصکفی الحنفی(ت1088ھ) لکھتے ہیں:
يُكْرَهُ … لِلْمَرْأَةِ إمْسَاكُ صَغِيرٍ لِبَوْلٍ أَوْ غَائِطٍ نَحْوَ الْقِبْلَةِ وَكَذَا مَدُّ رِجْلِهِ إلَيْهَا.
(الدر المختارللحصکفی: ج3 ص55)
ترجمہ: عورت کا بچے کو پیشاب پاخانہ کرانے کےلیے قبلہ رخ کرنا مکروہ ہے۔ اسی طرح قبلہ کی طرف پاؤں کرنا بھی مکروہ ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved