• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

جنتی مردوں اور عورتوں کی ملاقات اور پردہ کا حکم

استفتاء

کیا جنت میں کسی مرد کی ملاقات حضرات ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے ہونا ممکن ہے یا نہیں ؟  اسی طرح خواتین  کی آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بالکل ممکن ہے کیونکہ

1:      غیر محرم سے نہ ملنا اور پردہ کا واجب ہونا جیسے احکامات کا تعلق اس دنیا کے ساتھ   ہے۔ عالَم آخرت میں انسان احکامات کا مکلف نہ ہو  گا۔ جنت اللہ تعالیٰ کے انعام  کی جگہ ہے، عالَم تکلیفی نہیں ہے۔

2:      عالَم دنیا میں نامحرم مرد وعورت کے ملنے میں فتنہ کا اندیشہ ہے، اس لیے پردہ  کرنے اور نظریں جھکانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنت امن  وسلامتی کی جگہ ہے، وہاں فتنہ کا اندیشہ تک نہ ہو گا۔ اس لیے وہاں ملاقات پر پابندی، پردہ اور غضِ بصر کی حاجت ہی نہ ہو گی۔  لہذا وہاں ملنا ممکن ہو گا۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved