- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
فضائل اعمال کی ایک عبارت پہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ یہ تبلیغ والے اپنے بیان میں یہ کہتے ہیں کہ” جماعت کی ایک نماز کا ثواب ”تین کروڑ پینتیس لاکھ چوّن ہزار چار سو بتیس“درجہ ہے“۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے یہ بات کس بنیاد پر لکھ دی ہے؟اس کی وضاحت مطلوب ہے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمۃ اللہ علیہ یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ:
اس حدیث کی مراد یہ ہے کہ ایک نماز کا ثواب جو ”دو گنا“ مل سکتا ہے وہ 25 مرتبہ تک ”دو گنا“ہو سکتا ہے ۔ مثلاً: 2 یہ ایک مرتبہ ”دو گنا“ ہے، 4 یہ دو مرتبہ ”دوگنا“ہے، 8یہ تین مرتبہ ”دو گنا“ہے، 16 یہ چار مرتبہ ”دو گنا“ہے، 32 یہ پانچ مرتبہ ”دو گنا“ ہے اور 64 یہ چھ مرتبہ ”دو گنا“ ہے ۔ اسی طرح 25 مرتبہ تک جب ”دو گنا“ کیا جائے تو وہ ٹوٹل ”تین کروڑ پینتیس لاکھ چوّن ہزار چار سو بتیس“بنتا ہے ۔
نقشہِ تفہیم یہ ہے :
1, 2, 4, 8, 16, 32, 64, 128, 256, 512, 1024, 2048, 4096, 8192, 16384, 32768, 65536, 131072, 262144, 524288, 1048576, 2097152, 4194304, 8388608, 16777216, 33554432
ریاضی کی اصطلاح میں اسے یوں تعبیر کرتے ہیں:
25 (2) یعنی 2 کی پاور 25 ۔ اس کا حاصل جواب یہی 33554432 (”تین کروڑ پینتیس لاکھ چوّن ہزار چار سو بتیس“)آتا ہے۔
اس فارمولہ کا حاصل یہ ہے کہ ہر عدد کو 25 مرتبہ تک ”ڈبل“ (دو گنا) کیا جائے، جیسے 1 کو”ڈبل“ کیا تو 2 بنا، پھر 2کو ”ڈبل“ کیا تو 4 بنا، 4 کو ”ڈبل“ کیا تو 8 بنا، 8 کو ”ڈبل“ کیا تو 16 بنا، 16 کو ”ڈبل“ کیا تو 32 بنا، 32 کو ”ڈبل“ کیا تو 64 بنا، 64 کو ”ڈبل“ کیا تو 128 بنا۔ اسی طرح چلتے جائیں اور یہ عمل 25 مرتبہ دوہرائیں تو مطلوبہ جواب جو حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ نے تحریر فرمایا ہے، وہ حاصل ہو جاتاہے۔
حاصل یہ ہوا کہ حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ نے یہ عبارت ”اس صورت میں جماعت کی ایک نماز کا ثواب ”تین کروڑ پینتیس لاکھ چوّن ہزار چار سو بتیس“درجہ ہوا“ حدیث مبارک کے جملہ ”خَمْسًاوَّ عِشْرِیْنَ ضِعْفًا“ کی بنیاد پر ریاضی کے فارمولہ25 (2) یعنی 2 کی پاور 25 کے تحت تحریر فرمائی ہے، جو کہ آپ رحمہ اللہ کی غیر معمولی ذہانت اور بے پناہ فہم کی دلیل ہے۔ اس اس عبارت پر کوئی بھی اعتراض والی بات نہیں۔
حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کی درج بالا عبارت پر اعتراض عموماً وہ شخص کرتا ہے جو حدیث مبارک کے جملہ ”خَمْسًاوَّ عِشْرِیْنَ ضِعْفًا“ کی صحیح مراد سمجھنے سے عاجز اور ریاضی کے فارمولہ25 (2) کے درست استعمال سے نابلد ہو۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved