- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
مولانا! جہاز میں میں نے قبلہ دیکھا تو یہ سیٹوں کی سمت میں ہے یعنی تین سیٹیں جس ترتیب سے ہوتی ہیں قبلہ بھی اسی رخ میں ہے۔ ان سیٹوں پر کھڑے رہنے کی جگہ بھی بڑی مشکل ہے کیونکہ چھوٹا جہاز ہے۔ تو ایسی صورتحال میں یہاں سیٹوں پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنی چاہیے یا سیٹوں پہ بیٹھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہوائی جہاز میں بھی نماز پڑھنے کے لیے قیام فرض ہے۔ اس لیے قبلہ رخ ہوتے ہوئے اگر سیٹوں کے پاس یا دروازے وغیرہ کے قریب قیام کر کے نماز پڑھ سکتے ہوں تو قیام کر کےنماز ادا کریں۔ اگر سیٹوں کے علاوہ ان جگہوں پہ نماز ممکن نہ ہو تو سیٹوں پہ قیام کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں لیکن اگر سیٹوں پر نماز پڑھنا قیام کے ساتھ ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتے بلکہ اب نماز کو موٴخر کر دیں۔ جب جہاز سے اتر جائیں گے تو وقت ہو تو ادا کر لیں ورنہ قضاء پڑھ لیں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved