• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

استبراء کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

استفتاء

استبراء کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں! نیز آج کل کے استنجا خانوں میں مٹی کے ڈھیلے نہیں ہوتے۔    بہت پریشانی ہوتی ہے کہ کیا  کروں؟ راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

استبراء   کا طریقہ حسب ذیل ہے:

پیشاب سے فراغت کےبعد ؛ پہلے پاخانے کے مقام سےخصیتین کی طرف رگوں کو سونتا جائے، اس کے بعد پیشاب کی نالی کو سونت دیا جائے تو راستے میں جو رطوبت ہو گی وہ  خارج ہو جائے گی۔ اس کے بعد ٹشو سے خشک کر لے پھر کچھ قدم چلے اور تھوڑا سا وقفہ کرے۔ اور  بطئ الاستبراء (جس کے قطرات دیر تک آتے رہتے ہوں) ٹشو اندر رکھ کر وقفہ کرے، پھر دھو کر وضو میں شروع ہو۔

(مسنون طریقہ نماز مع طبی فوائد : ص 18  )

تجویز:          آپ ٹوائلٹ ٹشو جیب میں رکھ لیجیے، سفرو حضر میں جہاں ضرورت ہو ڈھیلے کی جگہ پہلے  اس سے صفائی کر کے  بعد میں پانی استعمال کر لیا کریں۔ مزید آپ کے لیے بہتر یہ ہو گا اگر آپ کسی مستند عالم دین کی خدمت میں حاضر ہو کر  طہارت و نظافت سے متعلق مسائل سیکھنے کا اہتمام کر لیں، اس سے آپ کو بہت ساری الجھنوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved