- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
دریافت یہ کرنا ہے کہ جماعت کی نماز میں امام قرأت شروع کر دے تو مقتدی ثناء پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1) جہری نمازوں(جن میں بلند آواز سے قرأت کی جاتی ہے)میں ثناء پڑھنے کے دوران امام قرأت شروع کر دے تو مقتدی پر لازم ہے کہ ثناء پڑھنا ختم کر دے اور امام کی قرأت کو غور سے سنے، جتنی ثناء پڑھ لی ہوبس اتنی کافی ہے۔
(2) اسی طرح اگر امام کی قرأت کے دوران کوئی آدمی نماز میں شامل ہوتو وہ بھی ثناء نہ پڑھے بلکہ تکبیرِ تحریمہ کہہ کر ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لے اور امام کی قرأت کو غور سے سنے۔
(3) اگر سِرّی نمازوں (جن میں آہستہ آواز سے قرأت کی جاتی ہے) میں ایسی صورتِ حال پیش آئے تو بھی ثناء نہ پڑھے، پس نماز کی طرف متوجہ رہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved