- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ایک سوال دریافت کرنا تھا کیا حضرت آدم علیہ السلام سے شرک فی التسمیہ کا ارتکاب ہوا تھا؟ بعض حضرات یہ بات حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کی طرف منسوب کرتے ہیں کہ انہوں نے ایسا لکھا ہے ، تو یہ بات کہاں تک درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تلاش کے باوجود ہمیں یہ عبارت نہیں مل سکی۔ اس لیے اسے قطب العالم فقیہ الامت حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کرنا غیر یقینی ہے۔ اگر اس کا حوالہ بھیج دیا جائے تو پھر دیکھ لیں گے کہ حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نے کس پیرائے میں گفتگو فرمائی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved