• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حنبلی ائمہ کی اقتداء میں حنفی کی نماز کا حکم

استفتاء

حضرت! یہاں سعودی عرب میں ہمارے ہاں مساجد میں حنبلی ائمہ ہیں۔ یہ حضرات تراویح میں قرآن مجید دیکھ کر پڑھتے ہیں کیونکہ  ان کے ہاں نوافل میں دیکھ کر قرآن پڑھنے کو جائز سمجھا جاتا ہے۔ دیگر کئی مسائل اور بھی ہیں جہاں دونوں مذاہب (حنفی اور حنبلی مذہب) میں ٹکراؤ ہے۔ ایسی صورتحال میں ان کی اقتداء کرنی چاہیے یانہیں؟  اور اگر نہیں تو ایسی صورت میں فساد کا بھی خطرہ ہے۔ عام آدمی کوئی نماز مسجد میں نہیں پڑھ سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

علاقائی صورتحال اور مساجد کے ائمہ کی نوعیت اس علاقے کے اہلِ علم ہی بہتر جانتے  ہوں گےکہ وہاں کے ائمہ اپنے مقتدیوں کی کس قدر رعایت کرتے ہیں؟ یعنی ان کی اقتداء میں اگر کوئی حنفی،  مالکی یا شافعی نماز ادا کرے تو اختلافی امور میں یہ ائمہ ان کی کس قدر رعایت رکھتے ہیں! یہ بات وہیں کے علماء کو بخوبی معلوم ہو گی۔ اس لئے ہماری رائے یہ ہے کہ مقامی جید علماء سے رہنمائی حاصل کر کے اسی کے مطابق عمل کیا جائے تو بہتر ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved