- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کوئی شخص اپنے بیوی بچوں کے ساتھ والدین سے الگ رہتا ہے اور والد صاحب نے عقد ثانی کر رکھا ہے بڑھاپے کی وجہ سے آمدن کا کوئی وسیلہ والد صاحب کے پاس نہیں ہے تو کیا وہ شخص گذر بسر کے لئے اپنی زکوۃ کی رقم اپنے والد صاحب کو دے سکتا ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
والدین کو یا دونوں میں سے کسی ایک کو زکوۃ دینا جائز نہیں۔اسی طرح اگر اولاد میں سے کوئی مستحق ہو تو والدین کے لیے اپنے مستحق اولاد کو زکوۃ دینا جائز نہیں۔اگر زکوۃ دے دی تو زکوۃ ادا نہ ہوگیواللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved