- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
آج کل جو ارتغل الغازی ڈرامہ چل رہا ہے اس کو دیکھنا کیسا ہے؟ کچھ عالم اس کو دیکھنے سے نہیں روکتے، وہ کہتے ہیں کہ دوسرے ہالی ووڈ یا بالی ووڈ فلموں سے تو بہر حال بہتر ہے۔ اس لیے آپ ارتغل الغازی ڈرامہ دیکھ سکتے ہیں، کیا ان حضرات کی یہ بات درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی سیریل یا ویڈیو وغیرہ کےمتعلق فیصلہ اس کے موضوع پرمنحصر ہے۔اسلامی معاشرت، اسلامی تاریخ، اسلامی واقعات،اسلامی تہذیب و تمدن اور دیگر موضوعات پر بنائی جانی والی ویڈیوز دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ ایسےہی وہ پروجیکٹ جن سے ا سلامی تاریخ کا علم ہوتا ہو اور مسلمانوں کی تابناک تاریخ کے روشن پہلو دنیا کے سامنے آتے ہوں ،اسلامی ثقافت زندہ ہوتی ہو ایسے سیریز بنائے جا سکتے ہیں۔ترکی حکومت کے زیر اہتمام جو سیریل بنام “دیریلیش اِرْطَغْرَل” کے نام سے بہت مشہور ہے، اس کے بنوانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو خلافت عثمانیہ کی مکمل تاریخ معلوم ہوجائے، اس میں مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب و عوامل اور طاغوتی طاقتوں کے مذموم سازشوں اور ہتھکنڈوں سے اقوامِ عالَم بالخصوص مسلمان نسل کو آگاہی ہو۔لیکن اس بات کا بطورِ خاص خیال رکھا جائے کہ ایسے کسی پروجیکٹ میں ایسی چیزیں شامل نہ ہوں جن سے شریعت کےحدود و قیود کی خلاف ورزی لازم آئے، جیسے خواتین کا بے حجاب ، نیم یا مکمل عریاں حالت میں سامنے آنا ، میوزک اور موسیقی کا استعمال کیا جانا اور عشق و محبت کے غیر مہذّب، غیراخلاقی اور غیر شرعی مناظر کا دکھایا جانا ان میں بالکل نہ ہو۔ اسی طرح کی وہ فلمیں یا ڈرامے جو مسلمانوں کے اعتقادات اور اخلاقیات کی تباہی کا سبب بنتے ہوں، اسلامی تعلیمات اور تشخص کے بگاڑ کا باعث بنتے ہوں اور خاندانی اَقدار اور انسانی شرافت و غیرت کے خاتمے کا موجب بنتے ہوں ، اس طرح کی کسی سیریل کو دیکھنے کی قطعاً گنجائش نہیں۔ واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved