• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ایک رمضان میں کئی روزے توڑنے سے کفارہ کا حکم

استفتاء

کسی شخص نے ہی ایک رمضان کے اگر ایک سے زائد روزے توڑ دیے تو ایک کفارہ واجب ہو گا یا جتنے روزے توڑے ہوں اتنے کفارے واجب ہوں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس صورت میں صرف ایک کفارہ لازم ہو گا البتہ ہر روزے کی قضاء الگ الگ رکھنا لازم ہو گی۔

علامہ زین الدین بن ابراہیم بن محمد المعروف ابن نجیم الحنفی (ت970ھ) لکھتے ہیں:

وَلَوْ جَامَعَ مِرَارًا فِي أَيَّامٍ مِنْ رَمَضَانَ وَاحِدٍ وَلَمْ يُكَفِّرْ كَانَ عَلَيْهِ كَفَّارَةٌ وَاحِدَةٌ لِأَنَّهَا شُرِعَتْ لِلزَّجْرِ وَهُوَ يَحْصُلُ بِوَاحِدَةٍ.

(البحر الرائق شرح کنز الدقائق: ج2 ص298 باب ما یفسد الصوم وما لایفسد)

ترجمہ: اگر کسی شخص نے ایک ہی رمضان میں اپنی بیوی سے کئی بار جماع کر لیا (یعنی روزہ توڑ ڈالا) اور ابھی تک کفارہ نہیں دیا تھا تو اس شخص پر ایک ہی کفارہ لازم ہے۔ وجہ یہ ہے کہ  کفارہ تنبیہ کرنے کے لیے لازم کیا گیا ہے اور تنبیہ ایک بار کفارہ لازم کرنے سے حاصل ہو جاتی ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved