• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ایصال ثواب کی نیت سے دیے گئے قالین پر امیر، غریب سب کے لیے نماز پڑھنے کا حکم

استفتاء

ہماری مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے جو قالین بچھائی گئی ہیں وہ ایصالِ ثواب کی ہیں۔ امیر اور غریب دونوں کے لیے اس پر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مساجد میں جو چیزیں دی جاتی ہیں وہ نفلی صدقہ ہوتی ہیں کیونکہ واجب صدقہ (زکوٰۃ، صدقۃالفطر، روزے یا قسم توڑنے کا کفارہ، فدیہ وغیرہ) مسجد میں دینا جائز نہیں ہوتا۔ اس لیے مساجد میں موجود اشیاء امیر، غریب سب کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔ آپ کی مسجد کے امیر غریب سب لوگ ان قالینوں پر بلا جھجک نماز ادا  کر سکتے ہیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved