• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

دو تین سال کے بچوں کو سکول میں داخل کروانا

استفتاء

کیا بچوں کو دو یا تین سال کی عمر میں سکول ڈالنا بچوں پر ظلم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر سکول میں بچوں کی دیکھ بھال کا معقول انتظام ہو جیسا کہ بعض سکولز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے باقاعدہ خواتین مقرر ہوتی ہیں اور پڑھائی بھی برائے نام ان کی ذہنی سطح کے مطابق ہوتی ہے۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچے رفتہ رفتہ مانوس ہو جائیں تو ایسے ماحول میں بچوں کو بھیجنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved