• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

دو رکعت پر قعدہ کیے بغیر اکٹھی چار رکعات تراویح پڑھنے کا حکم

استفتاء

آج تراویح میں ایک مسئلہ ہوا جس کے بارے میں آپ رہنمائی درکار ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ تراویح کی نماز میں امام صاحب دوسری رکعت میں قعدہ  کرنا بیٹھنا بھول گیا اور پھر چار رکعت پڑھ لی۔  تو کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا لازمی ہے یا نہیں؟ امام صاحب نے اس صورت میں سجدہ سہو نہیں کیا۔ اب ہماری تراویح اور اس میں پڑھے ہوئے قرآن کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

امام صاحب نے چونکہ دو رکعت پر قعدہ نہیں کیا اس لئے پہلی دو رکعتیں تو فاسد ہو گئی  ہیں۔ ان دو رکعتوں کا اعادہ آج کی رات ہی  صبح صادق سے پہلے پہلے کر لینا چاہیے۔ یہ اعادہ باجماعت کر لیا جائے اور جو قرآن ان دو رکعتوں میں پڑھا گیا ہے اسے بھی دوہرا لیا جائے تاکہ مقتدیوں کے ختم قرآن میں کوئی کمی نہ رہے۔  اگر پڑھا ہوا قرآن دوہرانا ممکن نہ ہو تو دو رکعات باجماعت یا انفراداً تراویح کی نیت سے پڑھ لی جائے اور قرآن کل دوہرا لیا جائے۔ اگر اعادہ آج رات نہ کر سکیں تو طلوعِ فجر کے بعد ان دو فاسد رکعتوں کی جماعت کروانا مکروہ ہو گا بلکہ مقتدیوں کو چاہیے کہ دو رکعت الگ الگ ادا کر لیں اور ان دو رکعتوں میں پڑھا ہوا قرآن اگلے دن دوہرا لیا جائے۔

دوسری دو رکعتوں میں تفصیل ہے کہ اگر سجدہ سہو کر لیا جاتا تو دوسری دو رکعتیں درست شمار ہوتیں۔ سجدہ سہو نہ کرنے کی وجہ سے آج ہی طلوعِ فجر سے پہلے پہلے ان کا اعادہ لازم ہے۔ اس صورت میں پڑھا ہوا قرآن دوہرانے کی ضرورت نہیں۔ اگر طلوعِ فجر  گزر گیا اور ان کا اعادہ نہ کیا گیا تو یہ دو رکعتیں ناقص ہو کر ذمہ سے ساقط ہو گئی ہیں البتہ اس صورت میں بھی پڑھے ہوئے قرآن کا اعادہ نہیں ہو گا۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved