• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

داڑھ پر کراؤن چڑھانے کی صورت میں وضو اور غسل کا حکم

استفتاء

میں نے اپنی داڑھ پر کراؤن چڑھوانا ہے (جو ایک کیپ کی طرح ہوتا ہے) اس کی موجودگی میں وضو اور غسل کرنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

داڑھ پر جو کراؤن چڑھوایا جاتا ہے   وہ اگر ایسا ہو کہ آسانی سے اتر سکتا ہو تو وضو کی صورت میں اسے اتار کر کلی کریں گے تو کلی کی سنت ادا ہو گی ورنہ نہیں اور واجب غسل کی صورت میں اسے اتار کر کلی کریں گے تب غسل ہو گا ورنہ غسل نہیں ہو گا۔

اگر وہ کراؤن فکس ہو (جیسا کہ عام طور پر فکس ہوتا ہے)تو اس کا حکم اصلی اور حقیقی داڑھ کا ہوتا ہے۔ اس لیے فکس کراؤن کی صورت میں وضو اور غسل کرتے ہوئےداڑھ کے اوپر پانی لگانا کافی ہو گا۔ یوں وضو اور غسل دونوں صحیح شمار ہوں گے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved