- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
(1) اذان کے وقت عورت کا سر ڈھانپنا ضروری ہے یا نہیں؟
(2) ننگے سر بیت الخلاء جانے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1) عورت اپنے گھر میں سر سے دوپٹہ اتارے ہوئے چل پھر سکتی ہے، ( بشرطیکہ کوئی غیر محرم موجود نہ ہو)۔ لیکن افضل اور بہتر یہی ہے کہ دوپٹہ یا سکارف پہن لیا کرے۔ کیوں کہ بِلا وجہ اور بِلاضرورت ننگے سر رہنے کی عادت بنا لینا پسندیدہ عمل نہیں ہے۔
اذان کا جواب دینا مسنون عمل ہے جو باعثِ اجر و ثواب ہے، اس لیے تقویٰ ، احتیاط اور ادب کا تقاضا یہی ہے کہ اذان کا جواب دیتے وقت سر ڈھانپ لینا چاہیے۔ تاہم اذان کا جواب دیتے وقت سر ڈھانپنا شرعاً واجب نہیں ہے، اس لیے اگر بغیر سر ڈھانپے اذان کا جواب دے دیا تو گناہ نہ ہو گا۔
(2) ننگے سر بیت الخلاء جانا سنت اور ادب کے خلاف ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved