• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

آٹومیٹک واشنگ مشین میں پاک وناپاک کپڑے اکٹھے دھونے کا حکم

استفتاء

اگر پاک اور ناپاک دونوں طرح کے کپڑے ایک ساتھ ہی آٹومیٹک واشنگ مشین میں ڈال دیے جائیں اور  وہ مشین خود ہی پانی لے کر کپڑوں کو اچھی طرح گھما کر واش کر کے وہ پانی ضائع کر دے  اور کپڑوں کو نچوڑ دے،اس کے بعد دوبارہ  نیا پانی لے کر  اسی طرح کرے ،  پھر تیسری بار بھی یہی عمل دوہرائے  تو کیا اس طرح کپڑے پاک ہو جائیں گے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جی ہاں!  اس طرح سے کپڑے پاک ہو جائیں گے۔ تاہم  بہتر یہ ہے کہ   کپڑوں کو حسبِ ذیل  ترتیب سے دھو یاکیجیے،  پہلی صورت میں تقویٰ ، طہارت اور احتیاط  زیادہ ہے، دوسری میں اس سے ذرا کم، اور تیسری  میں اس سے بھی کم۔ لیکن کپڑے تینوں صورتوں میں پاک ہی ہوں گے۔

(1)     پہلے سارے پاک کپڑے الگ سے دھو لیے جائیں ، اس کے بعد ناپاک کپڑوں پر لگی  ہوئی نجاست  کی مقدار اچھی طرح تین بار دھو کر وہ سب کپڑے ایک ساتھ دھو لیے جائیں ۔

(2)     ناپاک کپڑوں پر لگی  ہوئی نجاست اچھی طرح تین بار دھو لینے کے بعد پاک و ناپاک سب کپڑے ایک ساتھ ہی مشین میں ڈال دیے جائیں۔

(3)     ناپاک کپڑوں پر لگی نجاست  دھوئے بغیر یہ کپڑے پاک کپڑوں کے ساتھ ہی مشین میں ڈال کرسوال میں ذکر کردہ طریقے کے مطابق  دھو لیے جائیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved