- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عورت کو کفن دیتے وقت سینہ بند کس کپڑے کے بعد باندھا جاتا ہے؟ اور آج کل عورت کے کفن میں چھٹا کپڑا؛ شلوار بھی ہوتی ہے۔ اس کا باندھنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1: عورت کو کفن دینے کے لیے سب سے پہلے لفافہ (سر سے پاؤں تک کی چادر) بچھا دیں۔ اس کے بعد اس پر سینہ بند بچھائیں اور پھر اس کے اوپر ازار (بغیر آستین اور کلی کے ایسا کرتہ جو گردن سے پاؤں تک ہو) بچھائیں۔ اس ترتیب سے سینہ بند ؛ ازار سے اوپر اور لفافہ کے نیچے ہو گا۔
2: عورت کے کفن میں شلوار نہیں ہوتی۔ اس لیے شلوار پہنانا خلافِ سنت ہے۔ جن علاقوں میں یہ رواج ہو وہاں حکمت کے ساتھ اس کی تردید کی جائے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved