- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اصل قیمت سے کم پر خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اللہ تعالیٰ نے جمعۃ المبارک کو باقی ایام پر بہت زیادہ فضیلت عطا فرما کر “نہایت روشن اور بابرکت” بنایا ہے، اس لیے واقعتاً کوئی بھی مسلمان جمعۃ المبارک کے بارے میں ” بلیک فرائیڈے ” ہونے کاتصور بھی نہیں کر سکتا ۔باقی خرید و فروخت کے حوالے سے شریعت مبارکہ نے کسی چیز کی قیمت متعین نہیں کی کہ فلاں چیز کو اتنی قیمت سے کم یا زیادہ پر نہیں بیچا یا خریدا جا سکتا، بلکہ قیمت کا تعیّن خریدار اور بیچنے والے کی باہمی رضامندی پر چھوڑ دیا۔ اس لیے اس مخصوص جمعۃ المبارک کو کم ریٹ ہونے کی وجہ سے اشیاء کو خرید ا اور بیچا جا سکتا ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved