• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

آرٹیفشل انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنے کا حکم

استفتاء

اگر کوئی عورت آرٹیفیشل انگوٹھی پہن کر کافی زیادہ نمازیں پڑھ لے کہ اسے تعداد بھی یاد نہ ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ ساری نمازیں لوٹانا تو مشکل ہو گا تو کیا توبہ واستغفار کافی ہو جائے گا یا ساری نمازیں لوٹانا پڑیں گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سونے اور چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا ممنوع ہے لیکن اگر کسی نے اس قسم کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھ لی تو نماز تو ہو جائے گی، لوٹانے کی ضرورت نہیں تاہم  یہ عورت آئندہ احتیاط کرے کہ اس قسم کی انگوٹھی نہ پہنے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved