• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اَلْقَرْضُ مِقْرَاضُ الْمَحَبَّۃِ حدیث ہے یا نہیں؟

استفتاء

عرضِ خدمت ہے کہ ”اَلْقَرْضُ مِقْرَاضُ الْمَحَبَّۃِ“   (قرض؛ محبت کے لیے قینچی کی مانند ہے) حدیث ہے یا کسی کا مقولہ ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قاضی عبد رب النبی بن عبد رب الرسول احمد نگری نے اپنی کتاب “دستور العلماء اَو جامع العلوم فی اصطلاحات الفنون” کے صفحہ 48 پر لکھا ہے کہ “القرض مقراض المحبۃ”  قدوة العارفين عارف نامی نور الدين شيخ عبد الرحمن الجامی قدس سره کا  فرمان ہے۔

ہماری تحقیق کے مطابق ذخیرۂ  احادیث  میں یہ کہیں موجود نہیں ہے، لہٰذا اسے حدیث نہ سمجھا جائے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved