• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ایک الزام کی حقیقت

استفتاء

حضرت ! عرض یہ ہے کہ دو دن پہلے آپ کے حوالے سے ایک طالب علم ساتھی نے بتایا کہ فیس بک پر ایک اخبار کی سرخی کی تصویر کسی نے شئیر کی تھی ۔جس میں آپ سے سوال کیا گیا تھا کہ آج کل بلاول اور مریم نواز ایک ساتھ بیٹھتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ اس کے جواب میں لکھا تھا کہ میرے نزدیک یہ جائز ہے اور یہ ایک دوسرے کو چھو بھی سکتے ہیں ۔

کیایہ حقیقت ہے یا کسی نے ایسا ہی منسوب کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی بات کہنا ایک عام مسلمان کو بھی زیب نہیں دیتا چہ جائیکہ اس کی نسبت ایسے شخص کی طرف کی جائے جو اھل السنۃ والجماعۃ کے عقائد و مسائل کا داعی ہو اور خانقاہی سلسلہ سے امت کو متعارف کروا رہا ہو۔ یقیناً یہ محض الزام تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کی تردید میں نے انہی دنوں کر دی تھی جو  ہمارے چینل پر اپ لوڈ بھی ہو گئی تھی۔ ”ایک اور جھوٹا الزام“ کے نام سے یہ ویڈیو ہمارے یو ٹیوب چینل (Ahnaf Media Services)پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

ان جیسے الزامات کے بارے میں جن کا تصور بھی ہم نہیں کر سکتے کہ ایسی باتیں کہیں ہمارے احباب کو بھی چاہیے کہ  اعتماد بحال رکھتے ہوئے خود ہی ان کی تردید کر دیا کریں!

© Copyright 2025, All Rights Reserved