- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
افطار کے وقت اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ افطار کی دعا پڑھنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
افطاری کا اعلان کیا جائے لیکن بلند آواز میں افطاری کی دعاؤں کو نہ پڑھا جائے۔ ہاں ساتھ ساتھ ایک آدھ کھجور کھا کر یا گھونٹ بھر پانی پی کر اپنی افطار بھی کی جائے اور اس کے ساتھ آہستہ آواز میں ان دعاؤں کو پڑھا جائے تو درست ہو گا۔ ان دعاؤں کو افطاری کے اعلان کے ساتھ ہی بلند آواز سے پڑھنے سے ان کے بطورِ اعلان پڑھے جانے کا شائبہ ہے اس لیے بلند آواز سے پڑھنے سے احتراز کرنا چاہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved