- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض ہے کہ موبی کیش اکاؤنٹ میں 1000 روپے رکھنے پر 20 منٹ مفت ملتے ہیں جبکہ پیسے نکلوانے کے وقت 20 روپے کی کٹوتی بھی ہوتی ہے۔ کیا یہ منٹ استعمال کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم قرض ہے اور قرض کے عوض کوئی بھی فائدہ اٹھانا سود ہے جو کہ سراسر حرام ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
كُلُّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَةً فَهُوَ رِبًا.
(اتحاف الخیرہ المہرۃ للبوصیری: رقم الحدیث 2937)ترجمہ: ہر وہ قرض جس سے نفع حاصل کیا جائے تو یہ نفع سود ہے۔
اس لیے ان روپوں کے بدلے میں ملنے والے فری منٹس، ایم بیز یا ایس ایم ایس وغیرہ کا استعمال کرنا جائز نہیں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved