- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
دو مسئلوں کا جواب مطلوب ہے:
1: کیا آنکھ میں دوائی ڈلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جبکہ اس کا اثر کبھی کبھی حلق میں بھی محسوس ہوتا ہے؟
2: منہ بھر کر قے ہونے کی صورت میں روزہ کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
[1]: آنکھ میں دوائی ڈالنے سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑے گااگرچہ دوائی کا اثر حلق میں بھی محسوس ہو۔
[2]: اس میں تفصیل یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر قے کی اور منہ بھر کے ہوئی تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن اگر قے خود بخود آئی تو روزہ نہیں ٹوٹتا اگرچہ منہ بھر کر آئی ہو
© Copyright 2025, All Rights Reserved