• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرنا کیسا ہے؟

استفتاء

ہم جس مدرسے میں پڑهاتے ہیں اس مدرسے میں بجلی کا میٹر نہیں لگا ہوا ہے۔ بغیر میٹر کے بجلی کا استعمال ہو رہاہے، ہم نے بار بار مہتمم صاحب کو کہا لیکن وہ میٹر نہیں لگواتے ۔ اس پر ہم پنکھے بهی چلاتے ہیں اور پانی کی مشین بهی چلاتے ہیں۔ کیا یہ ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کے ادارہ کے مہتمم صاحب بھی یقیناً اس بات سے باخبر ہوں گے کہ بغیر میٹر کے بجلی کا ستعمال خلافِ شرع بھی ہے اور خلافِ قانون بھی، اس لیے ضرور انہوں نے میٹر کے لیے اقدامات کیے ہوں گے،اور میٹر لگنے کے مراحل مکمل ہوتے ہوتے بھی کافی وقت لگ جاتا ہے۔اگر بالفرض وہ جان بوجھ کر میٹر لگوانے میں کوتاہی کرتے ہوئے غیر قانونی بجلی استعمال کرا رہے ہوں تو اس کے جواب دِہ اور ذمہ دار وہ خود ہوں گے ۔ اس بجلی کے ذریعے پانی اور دیگر منافع حاصل کرنے میں طلباء کرام اور ماتحت افراد پر اس کا وبال نہیں ہو گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved