• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مصنوعی پلکیں استعمال کرنے کا حکم

استفتاء

آج کل حُسن اور خوب صورتی میں اضافے کے لیے مصنوعی پلکیں استعمال کی جارہی ہیں،ان کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مصنوعی پلکیں اگر انسان یا خنزیر کے بالوں سے بنی ہوں تو ان کا استعمال کرنا ناجائز اور حرام ہے۔ انسان یا خنزیر کے علاوہ کسی اور جانور کے بالوں سے یا دوسری کسی پاک چیز سے تیار کی گئی ہوں تو عورت   کےلیے اپنے شوہر کی خاطر  زیبائش اور خوب صورتی کے طور پر  استعمال کرنا جائز ہے۔ شوہر کے علاوہ  محض دکھلاوے اور فیشن کی غرض  سے استعمال کرنا درست نہیں۔ مصنوعی ناخن کا بھی یہی حکم ہے۔ مصنوعی پلکوں اور ناخن کے استعمال کی صورت میں وضو اور فرض  غسل کرتے وقت ان کو اتارنا ضروری  ہو گا، کیوں کہ ان کی موجودگی میں حقیقی پلکوں اور حقیقی ناخنوں  تک پانی نہیں پہنچ پاتا۔ واللہ اعلم بالصوابدارالافتاء مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved