• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

نذر کے جانور کا گوشت نذر ماننے والا خود کھا سکتا ہے یا نہیں؟

استفتاء

ایک شخص کا بیٹا ہاسپٹل میں تھا۔ اس نے منت مانی کہ میں دو بھیڑیں صدقہ کروں گا۔ اب وہ دو بھیڑیں صدقہ کرنا چاہتا ہے۔ کیا وہ ان بھیڑوں کا گوشت اپنے گھر میں استعمال کر سکتا ہے؟ برائے مہربانی جواب دیجیے!

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس شخص کے لیے ان بھیڑوں کا گوشت غرباء ومساکین کو کھلانا ضروری ہے۔ نہ خود کھا سکتا ہے، نہ اپنے والدین اور اولاد کو کھلا سکتا ہے اور نہ ہی کسی مالدار شخص کو کھلا سکتا ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved