- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ کیا اپنی بیوی کی بہن سے پردہ جائز ہے یا نہیں اور ایک مرد کیلئے اپنے بیوی کی بہن محرم بن جاتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب تک بہن نکاح میں ہے اس وقت تک سالی سے نکاح حرام ہے، مگر چونکہ سالی سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام نہیں ہے اس لیے وہ اجنبیہ کی طرح ہےاوراس سے پردہ واجب ہے۔ وقتی طور پر نکاح حرام ہونے سے پردے کا حکم ختم نہیں ہوتا۔لہٰذا اس سے ہنسی مذاق کرنا، تنہائی میں ساتھ رہنا اور بے پردہ سامنے آنا جائز نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved