- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہمارا ایک بھائی قرآن کا حافظ ہے جو ہمیں گھر میں تراویح پڑھاتا ہے۔ کیا ہماری پچھلی صف میں ہمارے گھر کی عورتیں نماز پڑھ سکتی ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جی ہاں پڑھ سکتی ہیں لیکن اس بارے میں چند باتوں کا خیال کرنا ضروری ہے:
1: امام اور وہ مرد جنہوں نے گھر میں تراویح پڑھنی ہے اپنے فرائض مسجد میں پڑھیں۔ خواتین اپنے فرائض گھر میں اکیلے پڑھ لیا کریں۔
2: امام کے پیچھے مردوں کی صف بنے گی، اس کے بعد عورتیں اپنی صف بنائیں۔ اگر عورتوں میں کچھ ایسی بھی ہوں جو مردوں کی نامحرم ہیں تو مردوں اور عورتوں کی صف کے درمیان پردہ لٹکایا جائے۔
3: امام تراویح پڑھاتے ہوئے عورتوں کی امامت کرنے کی نیت بھی کرے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved