• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مسجد کے باہر صفوں کے درمیان دو فٹ کا فاصلہ ہو تو نماز کا حکم

استفتاء

کورونا کی وجہ سے مسجد میں جگہ کم ہوتی ہے اور باہر صفوں کے درمیان  دو دو فٹ کا فاصلہ ہو تا ہے۔  تو کیا اس صورت  میں مقتدی کی نماز ہو جائے گی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر مسجد کے باہر صفیں بنائی جائیں تو وہاں بھی صفوں کا اتصال ضروری ہے یعنی مسجد کی صفوں اور باہر کی صفوں کے درمیان، اسی طرح مسجد سے باہر والے صفوں کے درمیان کوئی عام راستہ (شارع عام، وسیع نہر وغیرہ) یا دو صفوں کے بقدر فاصلہ نہ ہو۔ یہ فاصلہ تقریباً پانچ سے چھ فٹ بنتا ہے۔ اس لیے اگر دو صفوں کے درمیان پانچ سے چھ فٹ کا فاصلہ ہو تو اقتدا درست نہ ہو گی۔

سوال میں ذکر کردہ صورت میں فاصلہ دو فٹ ہے۔ اس لئے مسجد سے باہر والے مقتدیوں کی نماز درست ہو گی۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved