- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! مسجد میں بیس رکعت تراویح مکمل ختم قرآن کے ساتھ پڑھائی جا رہی ہے۔ اگر ہم گھر پر آٹھ سے دس لڑکے دس سورتوں والی تراویح پڑھنا شروع کر دیں یا انفرادی یعنی ایک ایک آدمی کر کے پڑھنا شروع کر دیں تو اس بارے میں شریعت کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
[۱]: تراویح میں قرآن کریم ختم کرنا مسنون ہے۔ اگر آپ نے دس سورتوں کے ساتھ تراویح پڑھی تو تراویح ادا ہوجائے گی لیکن ختمِ قرآن کی سنت سے محروم ہوں گے۔ سال بعد رمضان المبارک کا عظیم مہینہ آتا ہے اس لیے کوشش اور ہمت کر کے ختمِ قرآن کی سنت کو بھی سر انجام دینا چاہیے۔
[۲]: تراویح کی جماعت مسنون ہے۔ بلاوجہ اس سنت کو چھوڑنا درست نہیں۔ اس لیے ایسی با جماعت تراویح کا اہتمام کریں جس میں مکمل قرآن مجید پڑھا جاتا ہو۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved