• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کھانا کھانے کے دوران جماعت کھڑی ہو جائے تو کیا کیا جائے؟

استفتاء

حضرت! ایک اصلاح فرما دیں  کہ اگر ایک طرف جماعت کھڑی ہونے والی ہو اور دوسری طرف ایک بندہ کھانا شروع کر چکا ہو اور ابھی آدھا کھایا ہو تو کیا اسے کھانا آدھے میں چھوڑ کر مسجد جانا چاہیے یا کھانے کے بعد نماز پڑھنی چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ اگر بھوک انتہائی تیز لگی ہو اور ناقابلِ برداشت ہو تو پہلے تھوڑا سا کھانا کھا لیا جائے جس سے دل کو تسکین حاصل ہو ، پھر جماعت میں شریک ہو جانا چاہیے، اور اگر بھوک اس شدت سے نہ لگی ہو بلکہ قابلِ برداشت ہو تو پہلے نماز ادا کی جائے بعد میں کھانا کھایا جائے۔  سوال میں ذکر کردہ صورتحال میں کھانا چھوڑ کر جماعت میں شریک ہونا لازم ہے کیونکہ آدھا کھانا کھا لینے سے دل کو تسکین حاصل ہو جاتی ہے۔ اس لیے ایسی حالت میں نماز کی ادائیگی کھانے پر مقدم ہو گی۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved