- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت الاستاذ! کیا روزے کی حالت میں کورونا وائرس ویکسین لگوا سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جی ہاں! روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں، اس سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وجہ یہ ہے کہ روزہ اس وقت ٹوٹتا ہے جب کوئی غذا یا دوا جسم کے مَنْفَذ اصلی (یعنی جسم کے وہ راستے جن کے ذریعے کوئی چیز جسم میں داخل ہو تو شریعت نے روزہ ٹوٹنے کا حکم لگایا ہے جیسے منہ، ناک، مقعد وغیرہ) کے ذریعے جسم میں داخل ہو جبکہکورونا ویکسین انجکشن کے ذریعے لگائی جاتی ہے اور انجکشن کے ذریعے جو دوائی جسم میں داخل ہوتی ہے وہ رگوں اور گوشت کے ذریعے داخل ہوتی ہے ۔ اس لیے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
وَمَا يَدْخُلُ مِنْ مَسَامِّ الْبَدَنِ مِنَ الدُّهْنِ لَا يُفْطِرُ.
( فتاویٰ عالمگیری: ج1 ص203 الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد )
ترجمہ: جو چیز مسامات کے ذریعے جسم میں داخل ہو جیسے تیل وغیرہ ، تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved