- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! جن خاتون سے موسیٰ علیہ السلام کی شادی ہوئی تھی کیا وہ حضرت شعیب علیہ السلام کی دختر تھیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
راجح قول یہی ہے کہ وہ حضرت شعیب علیہ السلام کی دختر تھیں۔
حافظ عماد الدین اسماعیل بن خطیب ابی حفص عمر بن کثیر دمشقی شافعی (ت774ھ) فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خسر حضرت شعیب علیہ السلام تھے اور یہی قول معروف ومشہور ہے۔ لکھتے ہیں:
وهذا هو المشهور عند كثيرين، وقد قاله الحسن البصري وغير واحد.
(تفسیر ابن کثیر: ج6 ص227)
ترجمہ: یہی قول اکثر علماء کے ہاں مشہور ہے۔ حسن بصری اور دیگر علماء کابھی یہی قول ہے۔
مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی (ت1318ھ/1901ء) لکھتے ہیں:
”مفسرین، اصحابِ سِیَر اور ادباء عرب کی ایک بڑی جماعت کا یہ خیال ہے کہ [حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خسر] حضرت شعیب علیہ السلام ہیں۔یہ قول بہت مشہور اور شائع ذائع ہے۔“
© Copyright 2025, All Rights Reserved