- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہم آج تک یہی سنتے آرہے ہیں کہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت18ذی الحج ہے ابھی کچھ لوگوں سے سنا کہ آپ رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت 18ذی الحج نہیں بلکہ 12 ذی الحج ہے اور اٹھارہ ذی الحج کا قول صرف امام طبری رحمہ اللہ کا ہے
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اسلاف کی ایک بہت بڑی تعداد نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تاریخ 18 ذی الحج 35سن ہجری لکھی ہے ،چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں ۔
- امام ابو عبدالله محمد بن سعد بن منيع رحمہ اللہ ت230ھ نے آپ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تاریخ 18ذی الحج لکھی ہے ۔
الطبقات الکبری ذکر قتل عثمان
- مشہور محدث امام ابو عمر یوسف بن عبد اللہ المعروف ابن عبد البر مالکی رحمہ اللہ ت 463ھ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے متعلق پہلا قول ہی 18ذی الحج کا نقل کیا ہے۔
الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب ترجمہ عثمان بن عفان
- مشہور مورخ حافظ ابو القاسم علی بن ابو محمد المعروف ابن عساکر رحمہ اللہ ت 571ھ نے آپ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تاریخ 18ذی الحج لکھی ہے ۔
تاریخ دمشق تذکرہ عثمان بن عفان
- مشہور مورخ امام عز الدین ابو الحسن علی بن محمد المعروف ابن اثیر جزری رحمہ اللہ ت 630ھ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے متعلق پہلا قول ہی 18ذی الحج کا نقل کیا ہے۔
اسدا لغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ : ترجمہ عثمان بن عفان
- امام شمس الدین محمد بن احمد بن عثمان ذہبی رحمہ اللہ ت 748ھ نے آپ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تاریخ 18ذی الحج لکھی ہے ۔
تذکرۃ الحفاظ ترجمہ امیر المومنین عثمان بن عفان
- شارح بخاری امام احمد بن علی المعروف حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ت 852ھ نے ایک قول 18 ذی الحج کا نقل کیا ہے ۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved