- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرا سوال یہ ہے کہ سحری کے بعد روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ سوتے ہوئے اگر آدمی یا عورت ڈسچارج ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ اگر ٹوٹ جائے گا تو اس کا کفارہ کیسے ادا کریں گے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1: اگر خاوند یا بیوی نیند کی حالت میں ڈسچارج ہوئے ہوں اگرچہ اکٹھے لیٹے ہوئے ہوں تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی کوئی کفارہ لازم ہوتا ہے۔
2: اگر دونوں جاگ رہے ہوں اور حرکت کرنے، بوس وکنار کرنے یا چھیڑ چھاڑ کرنے سے ڈسچارج ہو جائیں (بشرطیکہ جماع تک نوبت نہ پہنچی ہو) تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن کفارہ لازم نہیں ہوتا۔ اس لیے اگر خاوند یا بیوی میں سے جس کو بھی ایسی صورتحال پیش آ جائے تو وہ رمضان المبارک کے بعد ایک روزے کی قضاء کر لے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved