- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
جامع ترمذی کی ایک روایت کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا جنازہ پڑھنے سےانکار کردیا تھا اور وجہ یہ ذکر فرمائی کہ یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا
پوچھنا یہ ہے کہ یہ شخص کون تھا یعنی اس کا نام کیا تھا؟ اور آیا یہ کہ صحابی تھے یا منافق؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1: بسیار تلاش کے باوجود بھی اس کا نام نہیں مل سکا۔
2: اس کے صحابی ہونے کی تصریح نہیں ملتی.
البتہ ظاہر حدیث سے راجح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ یہ شخص منافق ہی ہو گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازہ نہ پڑھا کر اس کے نفاق (بصورت بغض عثمان رضی اللہ عنہ) کو ذکر فرمایا تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ صحابہ سے بغض رکھنے والا اس قابل نہیں کہ اس کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعائے مغفرت کرے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved