- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میں سحری کھانے کے بعد تقریباً 20 منٹ آپ کی تصنیف ”ماہ رمضان المبارک؛ فضائل و مسائل“ اور ”اعتکاف کورس“ کے مسائل مسجد میں بیان کر رہا ہوں۔ آج ایک نوجوان نے سوال کیا کہ امام صاحب! میں اعتکاف میں بیٹھنا چاہتاہوں مگر ہماری آن لائن کلاس چل رہی ہے۔ تو کیا میں اعتکاف میں آن لائن سبق سن سکتا ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اللہ تعالیٰ آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور دین کا کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اگر آن لائن کلاسز لینا انتہائی ضروری ہو تو دورانِ اعتکاف بھی کلاسیں لینے کی گنجائش ہے۔ تاہم کوشش کی جائے کہ مسجد کے کسی کونے میں بیٹھ کر کلاس لی جائے، دیگر معتکفین کو ساتھ نہ بٹھایا جائے اور معتکف جو پردے لٹکاتے ہیں ان میں بیٹھ کر کلاس لی جائے تو بہت بہتر ہو گا۔ کلاس لیتے وقت ہیڈ فون کا استعمال کیا جائے اور ممکن حد تک ویڈیو کے بجائے آڈیو پر اکتفا کیا جائے تاکہ دیگر معتکفین اور اہلِ مسجد کو بات کرنے کا موقع نہ ملے ۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved