• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اعتکاف میں بیٹھی عورت کا دوسرے گھر میں ہونے والی تراویح میں شرکت کا حکم

استفتاء

حضرت! مسئلہ یہ ہے ایک عورت اپنے گھر میں اعتکاف بیٹھی ہوئی ہو تو کیا وہ دوسرے گھر میں  تراویح  پڑھنے کے لئے جا سکتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ دوسرے گھر میں تراویح پڑھنے کا مقصد قرآن پاک سننا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اعتکاف کے دوران عورت کے لیے اسی مخصوص جگہ پر رہنا ضروری ہے جو گھر میں متعین کی ہوئی ہے۔ بشری تقاضے کے علاوہ اگر عورت لمحہ بھر کے لیے بھی اس جگہ  سے باہر جائے گی تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

اس لیے تراویح میں قرآن مجید سننے  کے لیے اعتکاف گاہ سے نکلنا درست نہیں۔ اگر نکلے گی تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔ عورت کو باہر جانے کے بجائے اپنے  ہی گھر میں اعتکاف گاہ کے اندر تراویح کا اہتمام کرنا چاہیے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved