- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
استاذ جی! میری خالہ اعتکاف بیٹھی ہیں۔ ان کو بخار ہوا تھا، انہوں نے دوائی کھائی جس کی وجہ سے تکلیف ہوئی تو آج انہوں نے روزہ نہیں رکھا۔ ان کے اعتکاف کا اب کیا حکم ہے؟ آیا ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا یا باقی ہے ؟ وہ کہہ رہی ہیں کہ ہمیں مسئلہ معلوم نہیں تھا کہ اعتکاف میں روزہ لازمی ہوتا ہے! اب وہ کیا کریں؟ اعتکاف میں بیٹھی رہیں یا اٹھ جائیں ؟ اس کا حل بتائیں !
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1: اعتکاف میں روزہ رکھنا شرط ہے۔ اگر آپ کی خالہ نے روزہ نہیں رکھا تو ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا ہے۔ اب انہیں چاہیے کہ اس ساعتکاف کی قضاء کر لیں۔
2: اعتکاف میں بیٹھی رہیں اور آج کل ہی میں اس اعتکاف کی قضاء کر لیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ آج مغرب سے پہلے پہلے اعتکاف کی قضاء کی نیت کر لیں اور اعتکاف گاہ میں بیٹھ جائیں۔ آج مغرب سے کل مغرب تک اعتکاف کی پابندی کریں۔ کل کا روزہ بھی رکھیں۔ کل مغرب تک ان کی قضاء مکمل ہو جائے گی کیونکہ آخری عشرے کا اعتکاف توڑنے کی قضاء ایک دن کا اعتکاف کرنا ہے (اس میں رات بھی شامل ہے) اس کے بعد نفلی طور پر اعتکاف کرتی رہیں کیونکہ اس میں بھی فضیلت اور برکت ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved