• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بیٹی کے نام پہ رکھے ہوئے سونے میں زکوٰۃ کا حکم

استفتاء

ایک خاتون نے کچھ زيورات بيٹی کے نام امانت کر کے رکھ دیے کہ جب بيٹی کی شادی ہو گی تو اس وقت اسے دے دوں گی۔ یہ خاتون ان زیورات کا استعمال بالکل نہیں کرتی۔ تو کیا ان زيورات پر زکوٰۃ دینا واجب ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر زیورات  بیٹی کے نام اس طرح کر دیے جائیں کہ ملکیت تو بیٹی کی ہو  لیکن حفاظت اس کی والدہ کر  رہی ہو اور ان میں کسی قسم کا تصرف نہ کر رہی ہو تو ان زیورات کی مالک بیٹی ہی شمار ہو گی۔

زکوٰۃ کے حوالے سے حکم یہ ہے کہ اگر بیٹی ابھی نابالغ ہو تو ان زیورات میں زکوٰۃ واجب نہ ہو گی کیونکہ نابالغ کے مال میں شرعاً زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔ بیٹی جب بالغ ہو گی تو اس وقت دیکھا جائے گا کہ اگر  وہ ان زیورات کی وجہ سے صاحبِ نصاب بن رہی ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہو گی۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved