- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اجتماعات میں میدان وغیرہ میں نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟بعض مرتبہ کسی چوراہے یا نکر پر یا کسی بڑے مکان میں جوڑ کرتے ہیں تو وہاں جماعت کرلی گئی تو نماز ہو جائےگی یا نہیں؟ پورے بمبئی اور پونا میں بڑی بلڈنگز میں فلیٹ نماز کے لیے ہوتا ہے ، وہاں نماز ہوتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہمارے حضرت پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی خصوصیت اور فضیلت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کو یہ شرف عطا فرمایا ہے کہ روئے زمین کے کسی بھی خطے پر نماز پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتے ہیں۔
مسجد کے علاوہ اگر کسی اور جگہ نماز پڑھی جائے اور وہ جگہ پاک ہو (اور نماز کی دیگر شرائط اور ارکان بھی پائے جاتے ہوں) تو اس جگہ نماز بلا کراہت ادا ہو جاتی ہے، ہاں البتہ اس صورت میں مسجد میں نماز ادا کرنے کا اجر نہیں ملے گا اور جن عمارات و پلازوں میں نماز کے لیے باقاعدہ مسجد موجود ہو وہاں مسجد میں نماز ادا کرنے کا اجر بھی ملے گا۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved