- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
آج روزے کی حالت میں تقریباً 3 سے 5 بار منہ بھر کر قے ہوئی ہے۔ کیا روزہ ٹوٹ گیا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
منہ بھر کر قے ہونے کی صورت میں کچھ تفصیل ہے:
[1]: اگر جان بوجھ کر قے کی اور منہ بھر کے ہوئی تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
[2]: اگر قے خود بخود آئی تو روزہ نہیں ٹوٹتا اگرچہ منہ بھر کر آئی ہو اور کئی بار آئی ہو۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved