• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اگر نماز قضا ہو جائے تو کیا اس کے بعد اپنا وظیفہ مکمل کر سکتی ہوں؟

استفتاء

ایک وظیفہ میں ہر نماز کے بعد پابندی سے پڑھتی ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر گھر کے کام کاج کی مصروفیت زیادہ ہونے یا کبھی غفلت  کی وجہ سے نماز وقت پر ادا نہ ہو سکے تو کیا نماز کے بعد پڑھا جانے والا وظیفہ  میں بعد میں پڑھ لیا کروں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہر فرض نماز کو اپنے مقررہ وقت میں ادا کرنا ضروری ہے،اس لیے  پوری کوشش  کیا کریں کہ ہر  نماز کی ادائیگی  ہمیشہ اپنے وقت پر ہو، کبھی کوئی نماز   (کسی شرعی عذر کے بغیر)  قضا نہ ہو۔  یاد رکھیے کہ وظیفہ کی بہ نسبت   نماز کی ادائیگی زیادہ اہم ہے، اس لیے اگر کبھی نماز فوت ہو جائے تو پہلی فرصت میں اس کی قضا کر لیا  کریں، اس کے بعد وظیفہ پڑھا کریں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved