• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ارہاصات کسے کہا جاتا ہے؟

استفتاء

سیرتِ طیبہ کی کتابوں  کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک لفظ ”ارہاصات“ استعمال ہوتا ہے، اس کا معنی و مطلب سمجھ نہیں آتا۔ براہِ کرم اس کی وضاحت فرما دیجیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی اور رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت سے پہلے چند ایسے واقعات  ظاہر فرمائے  جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت  کے اِثبات اور  تصدیق کا مقدمہ بنے۔ ”اِرہاص“ کےمعنیٰ ”بنیاد“ کے ہیں۔  چونکہ یہ واقعات بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے مقدمات بنے اس لیے انہیں ”اِرہاصات“ کہا جاتا ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved