- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
امید ہے کہ آپ حضرت والا بفضل خدا خیرو عافیت سے ہوں گے اور دینِ متین کی مبارک محنت میں کوشاں ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرت کی عمر و علم میں برکت عطا فرمائے اور آپ حضرت کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین
مسئلہ یوں ہے کہ جو حضرات کو وِڈ کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں چاہے وہ کووِڈ ٹیسٹ کر رہے ہوں یا کووِڈ کے مریضوں کے ساتھ ان کا اٹھنا بیٹھنا ہو یا وہ کووِڈ ویکسین لگا رہے ہوں تو ایسے افراد کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا یہ افراد بھی عام لوگوں کے ساتھ نماز میں شریک رہیں یا الگ اپنی نماز ادا کریں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس حوالے سے متعلقہ ادارہ صحت کی ہدایات معلوم کر لینی چاہیے کہ اگر وہ کووِڈ ڈیوٹی کرنے والے عملہ کو عام لوگوں سے الگ رہنے کا حکم دے تو الگ رہنے ہی پر عمل کیا جائے اور نماز الگ ادا کی جائے۔ ہاں اگر ادارۂ صحت اس عملہ کو عام افراد سے اختلاط کی اجازت دے تو عام لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم بیماری کی شدت کے پیشِ نظر ان حالات میں احتیاط یہی ہو گی کہ عام افراد سے الگ ہو کر اپنی نماز ادا کی جائے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved